بھوپال:30؍جنوری:مرکزی وزیر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ مسٹر نتن گڈکری کا منگل کو بھوپال پہنچنے پراسٹیٹ ہینگر پر استقبال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے ساتھ کئی عوامی نمائندوں نے گلدستہ اور پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ بھوپال کی میئر شریمتی مالتی رائے، ایم ایل اے مسٹر رامیشور شرما موجود تھے۔ لال پریڈ گراؤنڈ میں سڑک پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد مرکزی وزیر مسٹر گڈکری بھوپال سے واپسی سفرپر ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ ہوئے۔ اسٹیٹ ہینگر میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو، سابق وزیر اعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان اور کئی عوامی نمائندوں نے مرکزی وزیر مسٹر گڈکری کو الوداع کیا۔