مرکزی وزارت صحت نیز خاندانی بہبود کی ایڈیشنل سکریٹری نے گووندہ پورہ میں سنجیونی کلینک کامعائنہ کیا

0
3

بھوپال:24 ؍اکتوبر:سنجیونی پولی کلینک گووند پورہ انڈسٹریل ایریا اور آیوشمان آروگیہ مندر کولوا کلا کا دورہ حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبوداور قومی صحت مشن کی ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر محترمہ آرادھنا پٹنائک نے کیا۔ دورے کے دوران، چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر، بھوپال ڈاکٹر پربھاکر تیواری نے ان اداروں کے ذریعے فراہم کی جا رہی خدمات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران جوائنٹ سکریٹری پالیسی سوربھ جین، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ڈی ڈاکٹر آشیش سکسینہ، سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ریچا شرما موجود تھے۔
آرادھنا پٹنائک نے تمام قومی صحت پروگراموں بشمول خواتین کی صحت، بچوں کی صحت، ویکسینیشن، خاندانی بہبود، غیر متعدی امراض، متعدی امراض، ڈریسنگ روم اور ایمرجنسی میڈیسن، فارمیسی، لیبارٹری، جنرل کلینک، گووند پورہ پولی میں آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
اس موقع پر محترمہ آرادھنا پٹنائک نے کہا کہ تمام استفادہ کنندگان کی آبھا آئی ڈی بنانے پر زور دیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی بھی کوشش کی جائے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر، بھوپال ڈاکٹر پربھاکر تیواری نے مشن ڈائریکٹر کو بتایا کہ گووند پورہ انڈسٹریل ایریا پولی کلینک ریاست کا پہلا پولی کلینک ہے۔ محترمہ پٹنائک نے محکمہ صحت، بھوپال کی پوری ٹیم کو اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر کولوا کلا کو 99.7 فیصد نمبروں کے ساتھ نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈرڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ضلع میں فراہم کی جا رہی صحت کی خدمات کی بھی تعریف کی۔