بھوپال:16 ؍اکتوبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں ترقی کی جو گنگا بہہ ر ہی ہے اس سے مدھیہ پردیش بھی ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہو رہاہے۔ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت میں نافذ اسکیموں کا مدھیہ پردیش کو بھرپور فائدہ مل رہاہے۔ مرکزی حکومت کی خاص اسکیموںکے نفاذاور ان کا فائدہ مستحق ضرورت مندوں کو دلوانے میں مدھیہ پردیش ، ملک میں مسلسل سرفہرست ہے ۔ ان اسکیموں کے نفاذ کیلئے ریاست کو کئی انعامات بھی حاصل ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ میں ملک میں سب سے آگے ہے، جس میں پی ایم سیلف فنڈ اسکیم، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، زرعی انفراسٹرکچر فنڈ، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا، پی ایم سومتوا یوجنا، ان میں ڈرگ فری انڈیا مہم، آیوشمان بھارت یوجنا، فشرمین کریڈٹ کارڈ اسکیم، قومی مویشی امراض کنٹرول پروگرام، پردھان منتری آدرش گرام یوجنا، قومی گزرمعاش مشن اور سوچھ بھارت مشن شامل ہیں۔
٭ پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 8 لاکھ 40 ہزار 940 مکانات کی تعمیر کے ہدف کے مقابلے میں 8 لاکھ 20 ہزار 575 مکانات بنائے گئے ہیں۔ اسکیم کی فراہمی97.58 فیصد ہے۔٭ پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت 37 لاکھ 98 ہزار 709 مکانات کی تعمیر کے ہدف کے مقابلے میں 36 لاکھ 25 ہزار 20 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ اسکیم کی فراہمی95.43 فیصد ہے۔٭ جل جیون مشن میں 83 لاکھ 27 ہزار 582 کے ہدف کے مقابلے 72 لاکھ 89 ہزار 228 نل کنکشن (ہر گھر تک نل سے جل) فراہم کرکے 87.53 فیصد فراہمی حاصل کی جا چکی ہے۔
٭ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 4 کروڑ 70 لاکھ 96 ہزار 914 آیوشمان کارڈ جاری کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔ مقررہ ہدف کے مقابلے میں 4 کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار 893 آیوشمان کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اسکیم میں فراہمی کا فیصد 85.83 ہے۔
٭ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت 72 ہزار 994 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر کے ہدف کے مقابلے میں 72 ہزار 965 کلومیٹر سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ اسکیم میں فراہمی کا فیصد 99.98 ہے۔
٭ پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت مقررہ ہدف 83 لاکھ 83 ہزار 208 کسانوں کوباقائدہ طور سے صد -فیصد اہل کسان استفادہ کنندگان کے فوائد مل رہے ہیں۔ اسکیم میں فراہمی کا فیصد 99.98 ہے۔
٭ پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا کے تحت رجسٹرڈ 93 لاکھ ضرورت مند اس کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ اسکیم میں فراہمی صد فیصد ہے ۔
٭ سوامتو یوجنا کے تحت 29 لاکھ 99 ہزار 23 سوامتو کارڈ جاری کرنے کے ہدف کے مقابلے 23 لاکھ 50 ہزار کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 43 ہزار 130 گائووں کا ڈرون سروے کرکے صد- فیصد فراہمی حاصل کی گئی ہے۔
٭ بھارت نیٹ اسکیم کے تحت 20 ہزار 422 گرام پنچایتوں میں آپٹیکل فائبر کیبل لگا کر صد- فیصد فراہمی حاصل کی گئی۔
٭ سوائل ہیلتھ کارڈا سکیم کے تحت 7 لاکھ 79 ہزار 651 سوائل ہیلتھ کارڈتقسیم کر کے 77.96 فیصد فراہمی حاصل کی گئی۔
٭ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت 65 لاکھ 83 ہزار 726 کسانوں کے کریڈٹ کارڈتیار کرکے مقررہ ہدف کے مقابلے میں صد-فیصد فراہمی حاصل کی گئی ہے۔
٭ کسان کریڈٹ کارڈ (مویشی پروری) اسکیم کے تحت 6 لاکھ 4 ہزار 441 کسان کریڈٹ کارڈ تقسیم کرکے 78.84 فیصد فراہمی حاصل کی گئی۔
٭ کسان کریڈٹ کارڈ (فشریز) اسکیم میں ایک لاکھ 77 ہزار 390 کسان کریڈٹ کارڈ کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں ایک لاکھ 35 ہزار 646 کارڈ تقسیم کرکے 76 فیصد فراہمی حاصل کی گئی۔
٭ اٹل پنشن یوجنا کے تحت 26 لاکھ 15 ہزار کے ہدف کے مقابلے میں صد- فیصد ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
٭ مدھیہ پردیش پی ایم سیلف فنڈ اسکیم کے تحت مقرر کردہ 7 لاکھ 46 ہزار 600 کے ہدف کے مقابلے میں 11 لاکھ 74 ہزار 96 ضرورت مندوںکو فائدہ پہنچا کر ملک کی نمبر ایک ریاست بن گئی ہے۔ اسکیم میں ہدف کے مقابلے میں 157.25 فیصد فراہمی حاصل کی گئی ہے۔
٭ امرت سروور اسکیم کے تحت بنائے گئے 3900 تالابوں کے ہدف کے مقابلے میں 5839 تالاب بنا کر ملک میں ایک لیڈر بن گیا ہے۔