مرمو نے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈیورنڈ

0
6

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈیورنڈ کپ، پریذیڈنٹ کپ اور شملہ ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر محترمہ مرمو نے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ 2024 میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی جب ہزاروں شائقین کے سامنے کھیلتے ہیں تو کھلاڑیوں اور ناظرین کا جوش کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ جیتیں یا ہاریں، کھیل میں مضبوط مقابلہ ہونا چاہیے اور انہیں دوسری ٹیموں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کھیل میں جذبات اور حوصلہ افزائی ہوتی ہے، لیکن کھلاڑیوں کو اپنے جذبات کو قابو کرنے اور کھیل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سبھی کھلاڑی عزم اور کھیل کے جذبے کے ساتھ اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔صدر جمہوریہ ہند نے سبھی فٹ بال شائقین پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں فٹ بال کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کریں۔