مردوں کے زمرے میں الکاراز اور خواتین کے زمرے میں جیسمین پاولینی کوارٹر فائنل میں

0
7

لندن، 8 جولائی (یو این آئی) دفاعی ومبلڈن چمپئن کارلوس الکاراز نے ومبلڈن میں یوگو ہمبرٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہیں خواتین کے زمرے میں فرنچ اوپن کی رنر اپ اٹلی کی جیسمین پاولینی بھی اپنے پہلے ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ الکاراز نے ہمبرٹ کو 6–3، 6-4، 1-6، 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔خواتین کے زمرے میں فرنچ اوپن کی رنر اپ جیسمین پاولینی اپنے پہلے ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ چوتھے راؤنڈ کے تیسرے سیٹ میں میڈیسن کیز پیر کی چوٹ کے باعث ریٹائر ہوگئیں، تب اسکور 5-5 تھا۔ اطالوی کھلاڑی جیسمین نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیتا تھا جب کہ میڈیسن کیز نے دوسرا سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا تھا۔آسٹریلین اوپن چیمپیئن یانک سنر سیدھے سیٹوں میں جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں تاہم خواتین کی کیٹیگری میں کوکو گاف کو باہر ہونا پڑا۔ سنر نے 14ویں سیڈ یافتہ بین شیلٹن کے خلاف 6-2، 6-4، 7-6 (9) سے جیت درج کی۔ ان کا اگلا مقابلہ ڈینیل میدویدیف سے ہوگا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ کارلوس الکاراز اور ٹومی پال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ خواتین کے زمرے میں میڈیسن کیز کے تیسرے سیٹ میں 5-5 کے اسکور پر ہٹ جانے کی وجہ سے جیسمین پاولینی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاؤلینی کا اگلا مقابلہ ایما نوارو سے ہوگا جنہوں نے موجودہ یو ایس اوپن چیمپئن گاف کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔