بھوپال، 11 مارچ (رپورٹر) مدھیہ پردیش کے اسکولی طلباء اور سرکاری اساتذہ کو دسہرہ پر تین دن اور دیوالی پر چھ دن کی چھٹی ملے گی، جب کہ گرمیوں کی چھٹیاں اب دس دن کے بجائے ایک ماہ کی ہوں گی۔ مدھیہ پردیش کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے تعلیمی سیشن 2024-25 کے لیے طلباء اور اساتذہ کے لیے گرمیوں، دسہرہ، دیوالی اور موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یکم مئی سے 15 جون تک اور اساتذہ کے لیے یکم مئی سے 31 مئی تک گرمیوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔وہیں دسہرہ کے موقع پر طلباء اور اساتذہ کی چھٹی 11 سے 13 اکتوبر تک، دیوالی کی 29 اکتوبر سے 3 نومبر تک اور موسم سرما کی تعطیل 31 دسمبر 2024 سے 4 جنوری 2025 تک ہو گی۔ اس سیشن میں یکم اپریل سے نیا تعلیمی سیشن شروع ہوگا۔ اس بار اساتذہ کی گرمیوں کی تعطیلات میں 10 دن کی کمی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ریاست بھر کے اساتذہ میں محکمہ تعلیم کے تئیں ناراضگی پائی جاتی ہے۔گورنمنٹ ٹیچرس آرگنائزیشن کے کارگزار صدر اوپیندر کوشل اور مدھیہ پردیش تھرڈ کلاس گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ریاستی کنوینر اروند بھوشن شریواستو نے کہا کہ محکمہ تعلیم گرمیوں کی تعطیلات میں مسلسل کمی کر رہا ہے جو کہ بالترتیب 60 دن، پھر 54 دن، 45 دن اور گزشتہ سال 39 دن کا تھی۔ اس سال پھر چھٹی کم کر کے صرف 30 دن کر دی گئی ہے۔ تنظیم نے اسکول ایجوکیشن منسٹر اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے اساتذہ کے لئے مطلوبہ چھٹی اور ہفتہ کی چھٹیوں کا مطالبہ کیا ہے۔