بھوپال:23؍فروری:(پریس ریلیز) راجدھانی بھوپال کے شاہجہاں آبادعلاقے میں چل رہے دینی تعلیمی ادارہ مدرسہ فاطمۃ الزہرا للبنات کابروز جمعہ بعد نماز مغرب آٹھواں سالانہ تعلیمی انعامی جلسہ حولدار عبد الحمیدکمیونٹی ہال میں منعقد ہوا ۔جلسہ میںخواتین اور مرد حضرات کی شرکت جلسے کی زینت کو بڑھا رہا تھا،وہیں مدرسے کی چھوٹی بچیوں نے تلاوت، تقریر، نعت پاک اور مکالموں کے ذریعے شرکاء کا دل محظوظ کررہی تھیں۔ پھر بڑی بچیاں جو عالمہ کے کورس کے ساتھ عصری علوم میں زیر تعلیم ہیں ان کی تقریروں نے ایک شاندار سماں باندھا اپنے اپنے موضوع پر اظہار خیال کر رہی تھیں اور مجمع تحسین و آفرین کی صدائیں بلند کر رہا تھا ، مدرسہ فاطمۃ الزہرا کی یہ کارکردگی قابل دید تھا۔وہیں مدرسے کے ناظم مولانا عبدالرحمن ندوی کی کوششوں کو بھی سراہاگیا۔ دوسری طرف ناظم تعلیمات کی حسن ترتیب موضوعات عنوانات کا انتخاب نے جلسہ میں چار چاند لگا دیا۔پروگرام میں مفتی رئیس احمد خان صاحب قاسمی، قاضی ظہیر رائسین، سید دانش پرویز ندوی، مولانا مفتی راشد ندوی، مولانا عبداللطیف ، حافظ قاری راشد بیگ، حافظ شمیم ، مولانا اسرار، حافظ امیر اللہ ، مولانا اشفاق ندوی، مولانا ممتاز شعبان ندوی، حاجی اکبر کے علاوہ قاضی شہر حضرت مولانا سید مشتاق علی صاحب ندوی نے اپنی شرکت سے جلسے کو رونق بخشی اور اپنے خطاب سے بھی نوازا۔اس کے علاوہ شہر کے مقبول و محبوب رہنما محترم عارف مسعود صاحب بھی موجود تھے۔ عارف مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے اور بچیوں اور ان کے والدین کو مبارکباد، کہ انہوں نے اپنے بچوں کودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا بہترین ذریعہ کاانتخاب کیا ہے۔
عارف مسعود نے مدرسہ کے ناظم مولانا عبدالرحمن ندوی کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں موصوف نے یہ بھی فرمایا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ دادی محترمہ نے مجھے قرآن پڑھایا اس لیے دل و جان سے اس بات کی اپیل کرتا ہوں کہ تمام لوگ مدرسہ فاطمۃالزہراء للبنات کاخیال رکھیں مدرسے کے لئے بچیوں کے ڈے بورڈنگ نظام کے قیام کو کامیاب بنائیں ۔ آخر میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی اوردعاپر جلسہ کااختتام ہوا۔