بھوپال:20؍ فروری:مدرسہ فاطمۃ الزہراء للبنات کاساتواں سالانہ تعلیمی وانعامی جلسہ 25؍فروری بروزاتوار بمقام حوالدار عبدالحمید کمیونٹی ہال بیرسیہ بس اسٹینڈپتلی گھر بھوپال میں منعقد ہوگا۔ جس میں شہرکے علمائے کرام ودانشوران عظام شرکت فرمائیں گے۔ جلسہ کی صدارت قاضی شہرمولاناسیدمشتاق علی ندوی فرمائیں گے۔ جبکہ مہمان ذی وقار مولاناسیدشرافت علی ندوی ہونگے۔اس کے علاوہ مدھیہ اسمبلی حلقے کےہردلعزیز کانگریس ا یم ایل اے عارف مسعودخاص طورپرموجودرہیں گے۔جلسہ کی نظامت کے فرائض مولانانعمت اللہ ندوی (استاذ دارالعلوم علامہ عبدالحی حسنی ندوی، جنسی جہانگیرآباد،بھوپال)انجام دیں گے۔ مدرسہ کے ناظم مولاناعبدالرحمن ندوی نے برادران ملت سے جلسہ میں شرکت فرماکر طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی گزارش کی ہے۔