بھوپال:03؍جنوری:(پریس ریلیز)راجدھانی بھوپال کے شاہجہاں آبادواقع مدرسہ فاطمۃ الزہراء للبنات میں سالانہ امتحانات کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر شہر کے ممتاز علمائے کرام نے اپنی موجودگی سے مدرسہ کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور طلبہ و طالبات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مولانا نعمت اللہ ندوی (ناظم تعلیمات مدرسہ ہذا)، مفتی سید دانش پرویز ندوی(نائب صدر آل انڈیا علماء بورڈ)، مفتی راشد ندوی، مولانا اسرار ندوی، مولانا اشرف ندوی اور عمران ندوی کے نام قابل ذکر ہیں۔ علمائے کرام نے طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار کوسراہتے ہوئے مدرسہ کے ناظم، مولانا عبدالرحمن ندوی کی انتھک محنت اور مخلصانہ کاوشوں کی بھرپور ستائش کی۔