بھوپال:25؍ فروری:راجدھانی کے شاہجہاں آباد واقع مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات کاسالانہ تعلیمی وانعامی جلسہ بروز اتوار صبح عبدالحمید کمیونٹی شادی ہال بیرسیہ بس اسٹینڈ میں منعقدہوا۔ جلسہ کاافتتاح قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا،جبکہ حمد ونعت شہہ کونین سے ادارے کے طالبات نے سامعین کومحظوظ کیا۔
پروگرام میں مدرسہ کی طالبات نے اپنی تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس کو علماء کرام مہمانان خصوصی ،شہر کے حفاظ قراء ائمہ اور معززین نے بیحد پسند کیا اور ادارے کی کامیابی کے لئے دعائیں دیں،پروگرام میں شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی، مشہور عالم دین و استاذ حدیث و تفسیر مولانا سید شرافت علی ندوی کے علاوہ مدھیہ اسمبلی حلقے سے کانگریس ایم ایل اے اورعوام میں اپناخاص مقام رکھنے والے جناب عارف مسعود نے تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے بچیوں کی تعریف بھی کی اور ہمت افزائی بھی فرمائی، انہوں نے مدرسہ فاطمۃالزہرہء للبنات کی ترقی اوربلندیوں پر پہنچنے کی تمنا کی۔