بھوپال/سرونج:07؍ فروری:(پریس ریلیز)مدرسہ علوم القرآن سرونج کا سالانہ جلسہ بتاریخ 4 فروری بروز اتوار منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شہر بھوپال کے نائب قاضی مولانا قاضی سید علی قدر حسینی ندوی نے اپنے پرمغز خطاب سے لوگوں کے دلوں کو گرما دیا،وہیں صدر جلسہ مولانا ڈاکٹر شمس الدین ندوی( ناظم تعلیمات دارالعلوم علامہ عبدالحئ بھوپال) نے اپنے صدارتی خطاب میں قیمتی تجربات اور بہترین نصیحتوں سے ادارہ کی رہنمائی اور رہبری فرمائی، کثیر تعداد میں زیر تعلیم طلبہ کی کارکردگی سے بھی خوش ہوئے۔طلبا وطالبات نے شاندار تعلیمی مظاہرہ پیش کیاساتھ ہی تقریباً45طلباء وطالبات نے ناظرۂ قرآن کی تکمیل کاعمل بھی پوراکیا۔ وہیں علاقے کے لوگوں نے اس پس منظرکودیکھ کر نہ صرف طلباء کو دعاؤں سے نوازا ، بلکہ ادارے کی ترقی کے لئے ہرطرح کے تعاون کایقین دلایا۔ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے تمام طلباوطالبات کو انعامات سے بھی نوازاگیا۔
علاوہ ازیں ناظم مدرسہ و اراکین کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر مولانا محمد معاذخان نعمانی ندوی( ناظم علامہ عبدالحئ حسنی ندوی بھوپال) نے مؤثر تقریر فرماتے ہوئے عوام الناس کو برائیوں سے بچنے کی ہدایات فرمائیں۔ عاجز عبدالرحمن ندوی ناظم فاطمۃالزہراءبھوپال بھی ہمارے بڑوں کے ساتھ موجودتھا ۔ناظم مدرسہ مولانا زاہد ندوی نےتمام علماء کرام کا والہانہ استقبال کیا اور نعیم اطہر نےتمام شرکاء کا اظہار تشکر کیا، آخرمیں صدرجلسہ کی رقت آمیز دعاپر جلسہ کااختتام ہوا۔