بھوپال :17؍ستمبر:(پریس ریلیز) گزشتہ بروزاتواورصبح 11بجےجلسہ سیرت النبی مدرسہ عائشہ للبنات ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بمقام عبد الحمید کمیونٹی ہال بیرسیہ بس اسٹینڈ شاہجہاں آباد بھوپال میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں مدرسہ کی طالبات نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور بعد بچوں نے تلاوت قرآن اور سنت رسول بھی پڑھی، خواتین اور علماء کرام نے اس پروگرام کوسراہا۔ خواتین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کر جلسہ میں چار چاند لگا دئے اور اس بات کا بھی انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ انشا اللہ ہم اپنی بچیوں کو مدرسہ عائشہ للبنات میں داخل کرینگی، بچیوں کی تقریریں سنکر مدرسہ کی ترقی کے لئے دعائیں نکلتی ہیں ،اللہ تعالیٰ اس مدرسہ کو ترقی پر گامزن فرمائے ،اس جلسہ کی نظامت اور سرپرستی مولانا نعمت اللہ ندوی( استاذ حدیث دارالعلوم علامہ عبد الحی حسنی ندوی) نے فرمائی اور مہمانان خصوصی ڈاکٹر خورشید عالم ندوی،مفتی رئیس احمد خان قاسمی ،مفتی شہر بھوپال مولانا عبدالحفیظ جامعی( ناظم دارالعلوم زینت القرآن عارف نگر )،مولانا یعقوب جامعی (امام و خطیب مسجد ننہی بی صاحبہ قازق کیمپ) نے اپنے خطاب اور شرکت سے جلسہ کو رونق بخشی ۔انکے علاوہ شہر کے دیگر علماء کرام مفتی سید دانش پرویز ندوی، مولانا عبدالرحمن ندوی( ناظم مدرسہ فاطمۃالزہراء للبنات، شاہجہاں آباد بھوپال)، مفتی سید شاہویز ندوی،فروغ احمد جامعی،سمیت محترمہ ماہناز صاحبہ، مولانا عمران( امام و خطیب مسجد فخر الدین پتلی گھر ) طالبات کی تقاریر سنکر دعاؤں سے نوازا۔ اس جلسہ کی تیاری کے لئے مولانا امیر اللہ اور حافظ عمران ندوی نے اپنا قیمتی وقت دیکر بچیوں کی تقریروں کو سنوارہ اور انکی مکمل تیاری میں اپنا قیمتی وقت صرف کیا، اللہ تعالیٰ تمام شرکاء کو اجرو ثواب سے نوازے آمین ۔اس جلسہ میں مہم کے تعلق سے مرکزی عنوان اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن پر مکمل روشنی ڈالی گئی اور اس بات کی پر زور تاکید کی گئی کہ معاشرہ کا بگاڑ اخلاقی محاسن کے ذریعہ ممکن ہوسکتاہے جماعت اسلامی ہندی کی جانب سے جلسہ میں تعاون کیاگیا۔