بھوپال:10؍مارچ:راجدھانی بھوپال کے قازق کیمپ واقعمدرسہ شمیمیہ حفظ القرآن ،نزد سنبھاؤنا ٹرسٹ بھوپال میں بروز اتوار صبح دس بجےایک اعزازیہ و سندیہ جلسہ زیرصدارت حضرت مولاناسید مشتاق علی ندوی(قاضی شہر) منعقد ہوا ۔غورطلب ہے کہ مدرسہ گزشتہ 25 سالوں سے چل رہا ہے،جس میں سینکڑوں حفاظ مدرسہ ہذا سے فراغت لیکراپنے اپنے علاقے میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا،جس کے بعد نعت شہہ کونین سے محفل میں سماں باندھ دیا۔جلسہ میں ادارہ کے طلباوطالبات نے اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا، جسے سامعین نے خوب سراہا۔جلسہ میں خاص طورپر اکل کوا سے مقابلہ جاتی پروگرام میں مدھیہ پردیش کی نمائندگی کراول پوزیشن حاصل کرنےوالے طلبا کوانعامات سے نوازاگیا۔
جلسہ میں شریک استاذ الاساتذہ مولانا سید شرافت علی ندوی، مولانا مفتی ابو الکلام قاسمی ،مولانا عبدالحفیظ جامعی( ناظم دار العلوم زینت القرآن)، مولانا طارق (جامعہ ابن عباس، گنا)کے علاوہ استاذ ادب ڈاکٹر شمس الدین ندوی نے اپنے قیمتی خطابات سے علم دین حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی نیز مولانا شمیم ندوی کی کوششوں کی تعریف بھی کی ۔جلسہ کی تیاری حافظ عمران ندوی، حافظ پرویز، اور مولانا عبدالرحمن ندوی( ناظم مدرسہ فاطمۃالزہراء للبنات )نے اپنا قیمتی وقت دیکر جلسہ کو کامیابی تک پہنچایا۔ علمائے کرام نے مدرسہ کے ناظم مولانا شمیم کی کوششوں کوسراہا اور دعاؤں سے نوازا۔ جلسہ کی نظامت مولانا نعمت اللہ ندوی نے انجام دی۔غورطلب ہے کہ مدرسہ کی سرپرستی مولانا یعقوب جامعی( امام و خطیب مسجد ننھی بی صاحبہ) فرما رہے ہیں جن کی رہنمائی میں ادارہ دن دونی رات چوگنی ترقی کررہاہے۔
آخر میںمولاناسیدمشتاق علی ندوی کی صدارتی خطاب اور دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔