بھوپال۔29 فروری (پریس ریلیز) 28مارچ بروز بدھ بعد نمازظہرمدرسہ جامعہ شریفیہ ناریل کھیڑا بھوپال کا سالانہ جلسہ زیر صدارت مولاناقاری شریف صاحب مظاہری ومہمان خصوصی مولانامفتی عبدالمعبود قاسمی استاذ جامعہ ترجمہ والی مسجد منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد مدرسہ کے طلبہ کرام نے یکے بعد دیگرے قرأت، نعت پاک،حب الوطنی ترانہ، شاندارمکالمہ ودیگر پروگرام پیش کئے۔اس اجلاس میں مدرسہ کے جملہ اساتذہ کرام دذمہ داران عظام نے شرکت کی۔ آخرمیں ناظم مدرسہ کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔