مدرسہ تنویر القرآن شاہین کالونی نیوکباڑخانہ کے زیر اہتمام انجمن اصلاح الکلام کا سالانہ مسابقہ

0
15

بھوپال 2فروری (پریس ریلیز) سال بھر تلاوت ونعت وتقریرجو طلبا عزیز جمعرات کو اساتذہ کرام کے نگرانی میں آپس میں نعت خوانی وتلاوت کا مقابلہ کرتے رہے اسی طرح سے تقریر وغیرہ سے سبقت لسانی کرتے رہے اسی کڑی کا آج آخری پروگرام بڑے جوش وخروش سے منایا جس کے جج وفیصل مولانا شمس الدین ندوی تھے جو رونق مجلس وصدارت فرمایا آپ نے طلباء عزیز واساتذہ کرام کو بہت ہی اچھے انداز میں نصیحت فرمائی آپ نے فرمایا آپ طلباء ہی مستقبل ہو ، تعلیم کے میدان میں جتنی محنت کروگے اتنا ہی اونچا مقام حاصل کروگے ۔ حضرت نے فرمایا کہ تم اس قابل بنو کہ امت کے لئے قائدانہ کام کرو جہاںبھی جائو تمہ اپنی معیاری تعلیم کی پہچان چھوڑو۔ مولانا نے بچیوں کی تعلیم پر زور دیا جس سے خاندان کے افراد تیارہوں گے بچیاں جتنی تعلیم یافتہ ہوں گی اتنا ہی گھر سنور جائیں گے آخر میں مفتی محمد جاوید انور مظاہری نے بچوں کو نصیحت کی ، فرمایا آپ کا قلم تیز اور آپ کی زبان تیز ہوں ہر میدان میں شہ سواری کروگے اور انجمن کے ذریعہ سے اس میدان کے لئے افراد تیار ہوتے ہیں ۔ (تلاوت) فرع اول محمد انیس بن ظہیر بھوپال، عامل بن عقیل دوم، اسماعیل سوم ، (نعت)محمد شاداب بن وزیر بہار اول، محمد عامر بن منور دوم اور شہاب الدین بن مسرورالحق سوم ،(تقریر) محمد عامر بن منور اول، شہادب الدین بن مسرور دوم اور محمد عدنان بن محمد اخلاق سوم۔ ڈاکٹر مولانا شمس الدین ندوی کے دست مبارک سے اساتذہ کی موجودگی میں تمام طلباء کو جو کامیاب ہوئے ان کو انعامات سے نوازا گیا اس پروگرام کو چلانے والے مولانا سالم وحافظ محمد احمد ، حافظ محمد ابوذر،مولانا عرفان، حافظ امین اللہ ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ آخر میں جملہ دعائیہ کے ساتھ حضرت نے تمام اساتذہ وطلباء کی ہمت افزائی کی۔