بھوپال:27 ؍جنوری:ہمیشہ کی طرح امسال بھی مدرسہ ہذا میں جوش وخروش کے ساتھ یوم جمہوریہ منایاگیا۔ طلبہ عزیز نے علامہ اقبال کا حب الوطنی پر مبنی ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا ،ہندوستاں ہمارا‘‘ پڑھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر جناب محمدرفیق بلرام پوری یوپی سے تشریف لائے ہوئے ان کے دست مبارک سے پرچم کشائی ہوئی۔ اس موقع پر مفتی محمدجاویدانورمظاہری(ناظم مدرسہ ہذا) نے روشنی ڈالی۔ یوم جمہوریہ وہ دن جو آئین جوقانون بنانے کے لئے ہندستان کا وہ سبھی مذہب وملت کو آزادی سے رہنے کواپنا اختیار دیاگیا ہے، یہی ہمارے ہندستان کاآئین اورضابطہ ہے۔ شریک محفل اخلاق، حافظ سراج احمد، حافظ سیدابوذر، مولاناعرفان سمیت مدرسے کے تمام طلبا اوراساتذہ شریک رہے۔