محمدعلی خان کو قاضی صاحب سمیت عزیز و اقارب نے پیش کی نیک خواہشات

0
19

بھوپال،یکم جون :آج کل لوگ غیرشرعی کاموں میں خوب پیسہ خرچ کرتے ہیں،اس طرح کی تقاریب (نشرح) لوگوں نے کرنا بند کردی ہیں، بہ نسبت اس کے آج زیادہ تر افراد برتھ ڈے،اینیورسری جیسے تقاریب بہت شان سے کرتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ یہ گناہ ہے۔جبکہ اصل کام قرآن پاک کے مکمل ہونے پر جوخوشی ہونی چاہئے اسی طرح اس کوظاہر بھی کرناچاہئے۔ اس سے نہ صرف بچے کوحوصلہ ملتا ہے بلکہ زندگی میں کافی تبدیلیاں آتی ہیں اوروالدین کی خوشی کاٹھکانہ نہیں رہتا ہے۔ مذکورہ بالاخیالات کااظہار شہرقاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی نے بروز جمعہ بعدنماز عشاء گنوری واقع انڈین شادی ہال میں دور درشن بھوپال کے اردو نیوز ریڈر ڈاکٹرواجد خان کے فرزند عزیزم محمدعلی کاقرآن پاک مکمل ہونے پرمنعقد تقریب نشرح میں کیا۔ ساتھ ہی قاضی موصوف نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ بھی اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں تاکہ بچوں میں اسلامی عقائد مضبوط ہوں اوراللہ رب العزت پر ان کایقین پختہ ہوں۔ اس موقع پر ڈاکٹرشمس الدین ندوی (استاذ حدیث علامہ عبدالحی)،آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام ڈائریکٹر محمدنوشاد، دور درشن بھوپال کے اردو نیوز انچارچ سید ساجد رضوی کے علاوہ کئی نیوز ریڈراور معزز شخصیات نے شرکت کی اورعزیزم محمدعلی بن ڈاکٹرواجد خان کونیک خواہشات پیش کیں۔