بھوپال :05؍ستمبر( پریس ریلیز) فرزندبھوپال عظیم’’ اثر ‘‘ اپنی محنت لگن اور مسلسل مشق سے اپنی شاعری کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہیں ۔ ان کا شعری مجموعہ ” محرابٍ سخن گزشتہ سال منظرٍ عام پر آیا ہے ۔ خوش قسمتی سے اس کی ملک بھر کے ادبی حلقوں میں پذیرائی کی گئ ہے ، مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے بھی ان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک تاریخی و یادگار اعزازی جلسہ میں ان کو ریاستی سطح کا شٍفاگوالیاری ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ جس میں شال اور توصیفی کتبہ شامل ہے ۔ وزیرٍ ثقافت شری دھرمیندر سنگھ لودھی نے اس موقع پر ان کو اعزاز دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ عظیم اثر ؔ اس اعزاز کے لئے مدھیہ پردیش اردو اکادمی بھوپال کے ذریعے چلائی جا رہی غزل کلاس کو کریڈٹ دیتے ہیں جو اکادمی کی قابلٍ تعریف ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی کے زرخیز دماغ کا نتیجہ ہے ۔ عظیم اثر کے اساتذہ میں دو ماہرینٍ عروض ڈاکٹر محمد اعظم اور قاضی ملک نوید شامل ہیں ۔ ان کو مبارکباد دینے والوں میں پروفیسر نعمان خاں ، اقبال مسعود ، ضیاء فاروقی ، ساجد حسن، تسنیم راجہ ، خالد بھائی ، کلیم اختر ، خلیل اسلم قریشی ، ایس ایم سراج ، عاصم حسین فاروقی ، شعیب علی خاں ، ایس کے شہنشاہ ، وجاہت جعفری ، یعقوب ملک ، خالدہ صدیقی ، رضیہ حامد ، رشدہ جمیل جملہ دوست احباب و عزیز و اقارب شامل ہیں ۔