محبان ِ فلسطین

0
4

فلسطین کا ذکر ہوتا ہے، بالخصوص ۷ اکتوبر۳۲ءکے بعد غز ہ کے حالات کا، تو اسرائیل، امریکہ، اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، چین، سعودی، ایران وغیرہ ہی کا نام زبان پر آتا ہے۔ شاذونادر بھی ایسا نہیں ہوا کہ کیوبا کا نام آیا ہو جبکہ کیوبا فلسطین کے کسی بھی غمخوارسے بڑا غمگسار ہے۔ دوستی اور ہمدردی کی یہ روایت بہت پرانی، کم وبیش پچاس سال پر محیط ہے۔ یہ وہی کیوبا ہے جس نے نازی جرمنی میں یہودیوں پر ہونے والے مظالم کے پیش نظر یہودیوں کیلئے ا±ن کے اپنے وطن کے مطالبے کا ساتھ دیا تھا مگر عالم عرب پر اسرائیل کے مسلط کئے جانے کے بعد کے حالات میں ا±سی کیوبا نے حکومت ِ اسرائیل اور اس کی پشت پناہی میں صہیونیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور تب ہی سے یہ ملک فلسطین کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔ چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود پڑوسی ملکوں نے فلسطین کا اِتنا ساتھ نہیں دیا جتنا غزہ سے تقریباً گیارہ ہزار کلومیٹر دور واقع کیوبا نے دیا ہے۔ اِس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کیوبا ا±س درد کو جانتا ہے اور اپنے دل میں محسوس کرتا ہے جس سے اہل فلسطین گزرتے رہے اور اب بھی گزر رہے ہیں۔ درد کے اسی رشتے کے تحت ۴۷۹۱ءمیں جب تحریک ِ فلسطین کے قدآور رہنما یاسر عرفات نے کیوبا کا دورہ کیا تھا تب وہاں کے وزیر اعظم فیڈل کاسٹرو نے ا±ن کا پ±رتپاک خیرمقدم کیا تھا۔
اس سے قبل۹۵۹۱ءمیں فیڈل کاسٹرو کے بھائی راول کاسٹرو اور مشہور انقلابی لیڈر چے گوارا نے سرزمین ِ غزہ پر قدم رکھا تھا تب ا±ن کا بھی ا±تنے ہی تپاک سے استقبال کیا گیا تھا۔ اس پس منظر میں اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ فلسطین اور کیوبا کے درمیان درد کے رشتے کے تحت قائم ہونے والے تعلقات کی تاریخ چھ سات دہائیوں پر محیط ہے۔ کیوبا کئی طریقوں سے فلسطین کیلئے دست ِ تعاون دراز رکھتا ہے۔ سفارتی طریقے سے فلسطین کے جائز مطالبات کی حمایت تو اپنی جگہ مسلّم ہے ہی، کیوبا تعلیمی اور سماجی ا±مور میں بھی اہل فلسطین کی مدد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔۲۸۹۱ءسے اب تک فلسطین کے سیکڑوں طلبہ ہر سال بغرض تعلیم کیوبا کا ر±خ کرتے ہیں اور کیوبن حکومت کی اسکالرشپ پر میڈیسن، انجینئرنگ اور دیگر شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ۶۱۰۲ءمیں ۰۹ سال کی عمر میں انتقال کرنے والے کاسٹرو اپنی آخری سانس تک فلسطین دوستی کا ثبوت دیتے رہے۔ یہی روایت آج بھی برقرار ہے لہٰذا آپ نے چند روز قبل اِس اخبار میں وہ خبر پڑھی ہوگی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہوانا میں جب اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تو مظاہرین کی قیادت خود کیوبا کے صدر میگل ڈیاز کینل کررہے تھے جبکہ وزیر اعظم مینوئل میریرو ا±ن کے ساتھ تھے۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی ملک کا سربراہ کسی ریلی یا مظاہرہ کا حصہ بنے یا ا±س کی قیادت کرے۔ یہ کیوبا ہی کرسکتا تھا اور اسی نے کیا۔ اس موقع پر خطاب میں کیوبن صدر نے فلسطینی عوام کی خود مختاری اور آزادی کے مطالبہ کی حمایت اور غزہ میں جاری قتل عام کی مذمت کی۔ اس سے قبل، جب جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت ِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تب کیوبا بھی مقدمہ دائر کرنے والوں میں شامل تھا۔
د±نیا کے اکثر ممالک چاہے جتنے د±ہرے معیار کو ملحوظ رکھیں ، چند ممالک فلسطینی عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں اور جس کسی درجے میں ا±ن کی مدد کرسکتے ہیں ، کررہے ہیں۔ ان محبان ِ فلسطین کی ستائش کی جانی چاہئے۔