اندور:یکم ؍اکتوبر:(پریس ریلیز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مدھیہ پردیش کور کمیٹی کے ممبر اوراجین ،اندور ڈیویزن کے انچارج اسلم خان اور اندور شہر کے جنرل سکریٹری شیخ شہزاد نے اپنی ایک پریس ریلیز جاری کر کہا کہ گزشتہ دنوں ایک روزنامہ اخبار کے ذریعہ مجلس کو سیمی سے جوڑنے کاجھوٹا پروپیکنڈہ کیاگیا۔ جس سے مجلس کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ مجلس نے آج تک مدھیہ پردیش میں کوئی مشتعل تحریک نہیں کی ہے اورنہ ہی اندور میں کوئی مشتعل مظاہرہ کیا۔ اخبار کے ذریعہ سازش کے تحت مجلس کو بدنام کیا گیا،اس پس منظر میں مجلس کی جانب سے پولس کمشنر راکیش گپتا جی کوایک میمورنڈم کے توسط سے شکایت کی گئی۔وہیں اسلم خان نے مذکورہ اخبار کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مجلس کے بارے میں اگر کوئی جھوٹا پروپیکنڈہ کیا گیا تو اسی انداز میں اس کا جواب دیا جائے گا۔