بھوپال:25؍ فروری(پریس ریلیز) ہروالدین کو دعاکرنی چاہئے کہ ان کی اولاد ان کی آنکھوں کاتارہ بنے،راہ راست پرچلنے والے بنے، قوم کاایک اچھالیڈربنے،سماج کے لئے مثالی بنے،یہ سب تبھی ممکن ہوگا جب آپ کا ضمیر اچھے اوربرے میں فرق کوسمجھے گا۔آپ کے دل میں لوگوں کے لئے ہمدردی کاجذبہ ہو،آپ کے اندر ہمت ہو۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کامیابی سے ہمکنارہوں توسب سے پہلے آپ کواپنے اچھے اخلاق وکردار کامظاہرہ کرناہوگا۔اچھی تعلیمات سے آراستہ ہوناہوگا، قرآن کے احکام کے مطابق اپناطورطریقہ عملی طورپر ظاہرکرناہوگا،کیوں کہ قرآنی تعلیمات کے بغیرآپ وقتی طوپر کامیاب توہوسکتے ہیں، مگرمشعل راہ نہیں بن سکتے۔مذکورہ بالاخیالات کااظہار ایکٹویئر ٹکنالاجی کے ڈائریکٹر محمداسلم خان نے رویندربھون میں منعقدمی کیپس کے سالانہ پروگرام میں کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد سے لوگوں واقف کرایا، اور قرآن کریم کاحوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ کامیابی کاراز تو قرآن کریم میں موجود ہے، آپ قرآن کو نہ صرف پڑھیں،بلکہ اس پرعمل کرکے دیکھیں کہ آپ کتنابلندہوسکتے ہیں۔اس کے بعد سینئرصحافی این کے سنگھ نے می کیپس کے کام کی تعریف کرتے ہوئے سچر کمیٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں مسلم معاشرے کی ابتر حالت کی وجہ ناخواندگی ہے،جس طرح می کیپس تعلیمی شعبے میں قابل ذکر کام کر رہی ہے ، اسی طرح دیگرشعبے میں بھی لوگوں ایجوکیشن اورمعاشرے پر بھی کام کرناچاہئے۔تبھی تعلیم، مسلم معاشرے میں بہتری آئے گی، پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ظہیر قاضی نے بتایاکہ بھارتیہ کرکٹ ٹیم میںڈبل سنچری سے اپنی کیرئیرکا آغازکروالے نوجوان کرکٹر یشسوی جیسوال نے اپنی تعلیم انجمن اسلام کے اردو اسکول میں حاصل کی۔انجمن اسلام کے طلبہ نے ملک بھر میں بہت شہرت حاصل کی ہے ، جن میں دلیپ کمار، قادر خان سمیت کئی کھلاڑی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔
مسلم ایجوکیشن کیرئیر پروموشن سوسائٹی (MECAPS) کا سالانہ پروگرام 25 فروری بروزاتواررویندر بھون میںصبح دس بجے منعقد ہوا، پروگرام کے مہمان خصوصی پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی( صدر انجمن اسلام ممبئی)نے شرکت کی،وہیںمہمانان اعزازی کی طورپر ڈاکٹر محمد اسلم خان (چیئرمین آکٹویر ٹیکنالوجی لمیٹڈممبئی)،جناب این کے سنگھ( سینئر صحافی)خاص طورپر موجود تھے، پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، پروگرام کے افتتاح پرمی کیپس کے اعزازی سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے ادارے کی کارکردگی پیش کی۔
(باقی صفحہ 7 پر)