بھوپال، 31 مئی (پریس نوٹ) اردو کے معروف استاد، سینئر شاعر، فکشن نگار، محقق، ناقد، مترجم ماہر تعلیمات و لسانیات و نصاب ساز، بچوں کے ادیب جناب سلیم شہزاد کی طویل و اہم علمی، ادبی، تعلیمی خدامات کے اعتراف میں اردو لرنرس گروپ، مہاراشٹر کی جانب سے ’’جشن سلیم شہزاد‘‘ کا انعقاد یکم جون 2024 کو زیر صدارت پروفیسر محمد نعمان خاں کیا جارہا ہے۔ جس میں ڈاکٹر یحییٰ نشیط، ڈاکٹر صادقہ نواب سحر، نور الحسنین، محمد اسد اللہ، ڈاکٹر اشفاق انجم، ڈاکٹر ناصر الدین انصار، آصف اقبال وغیرہ اور کئی مقامی ادیب سلیم شہزاد کی شخصیت اور ادبی خدمات پر مقالے پیش کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب شرف الدین ساحل (ناگپور)، ڈاکٹر غلام نبی مومن (بھیونڈی)، فاروق سید (مدیر گل بوٹے، ممبئی) آصف اقبال (شولاپور) اور اقبال مسعود (بھوپال) شرکت کریں گے۔