نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سابق ٹینس نمبر ایک کھلاڑی اور پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح ماریہ شراپووا کا شمار ٹینس میں دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ شراپووا آسٹریلین اوپن جونیئر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ماریہ کی پیدائش 19 اپریل 1987 میں روس کے نیاگان میں ہوئی۔ جب شراپووا سات سال کی تھیں تو وہ اپنے والد کے ساتھ روس چھوڑ کر صرف امریکہ آ گئیں۔ وہاں انہوں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا اور ٹینس سیکھنا شروع کیا ۔ان کو ٹینس سے بچپن سے ہی دلچسپی تھی۔ خوب محنت کی ، ٹینس کی کوچنگ لی۔ ماریہ نے چار سال کی عمر میں ٹینس کھیلناکھیلنا شروع کر دیاتھا ۔ چھ سال کی عمر میں ماریہ نے ماسکو میں ایک نمائش میں حصہ لیا جس میں مارٹینا ناوراتیلووا بھی شامل تھیں۔ نو سال کی عمر میں ماریہ نے نک بولٹیری کی ٹینس اکیڈمی میں تربیت شروع کی۔ اکیڈمی میں اپنے پہلے دو برسوں کے دوران، وہ ویزے کی پابندیوں اور مالی معاملات کی وجہ سے اپنی ماں یلینا سے الگ ہو گئیں۔ اس پیشہ میں بہت جلد اتنا ماہر ہوگئیں کہ محض دس سال بعد 17 سال کی عمر میں لیجنڈری سرینا ولیمز کو شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ اس کے بعد انہوں نے 2004 میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا۔دراصل ماریہ 17 برس کی عمر میں اس وقت پوری دنیا میں اسٹار بن گئی تھیں جب انہوں نے 2004 میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر ومبلڈن چیمپئن شپ جیتی تھی۔اس فتح کے بعد ماریہ کو عالمی شہرت حاصل ہوئی اور اس طرح ماریہ 21ویں صدی کی امیر ترین کھلاڑی بن گئیں۔