بھوپال، 27 مارچ (رپورٹر) کانگریس نے پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی چھ سیٹوں پر انتخابی مہم کے لیے 40 اسٹار کیمپینر مقرر کیے ہیں۔ ان میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ ریاست کے تمام سینئر لیڈران شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی اس فہرست میں قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی انچارج جتیندر سنگھ، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ، اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل، ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، سابق ریاستی صدر کانتی لال بھوریا اور ارون یادو، اپوزیشن کے سابق لیڈر اجے سنگھ، ڈاکٹر گووند سنگھ، قومی سکریٹریز سنجے کپور اور سی پی متل، راجیہ سبھا کے ممبران وویک تنکھا اور اشوک سنگھ، سابق اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی، سابق وزراء سجن سنگھ ورما، لکھن گھنگھوریا، ترون بھنوت، جے وردھن سنگھ، بالا بچن اور سکھدیو پانسے، ڈپٹی لیڈر حزب اختلاف ہیمنت کٹارے، ایم ایل اے راجندر کمار سنگھ، رامنیواس راوت، عارف مسعود، رجنیش سنگھ، وکرانت بھوریا، سینئر لیڈر میناکشی نٹراجن، سادھنا بھارتی، حنا کانورے، کنال چودھری، ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر ویبھا پٹیل اور انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس کی ریاستی صدرآشوتوش چوکسے شامل ہیں۔