نیو یارک ، 3 جون (یو این آئی) امریکہ میں ایک گالفر نے کھیل کے دوران ہٹ لگا کر اُڑنے والے پرندے کو جان سے مار ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق یو ایس ویمنز اوپن میں ایک بدقسمت خاتون گولفر نے اپنی گیند سے ایک پرندے کی جان لے لی جس کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لنکاسٹر کنٹری کلب میں 12 ویں ہول مقابلے کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بعد یہ ایونٹ خبروں کی زینت بن گیا۔یہ دن بدقسمت خاتون گولفر ایسیا گابسا کے لیے کافی مشکلات کھڑی کرگیا۔ اس دن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ایسیا گابسا کا شاٹ پہلی مرتبہ گرین پر لگا تھا۔ہوا یہ کہ بدقسمتی سے جرمن گولفر کے لیے سبز رنگ ہی نہیں آیا اور تیز شاٹ لگاتے ہوئے ان کی گیند اتفاقیہ طور پر ایک اڑتے ہوئے پرندے کو جا لگی جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی تاہم کچھ لوگ اسے محض حادثہ قرار دے رہے ہیں۔