نئی دہلی 3جنوری: مرکزی حکومت نے پانچ ایڈمنسٹرٹیٹو افسران کی نئی تقرریوں کے احکام جاری کئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کیڈر کے 1996بیچ کے آئی اے ایس افسر فیض احمد قدوائی کو شہری ہوابازی وزارت میں ڈائریکٹر جنرل تقرر کیا گیا ۔موجودہ میں وہ محکمہ زراعت نیز کسان بہبود میں سکریٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کیڈر کے ہی آشوتوش اگنی ہوتری کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کا چیئرمین اور آکاش ترپاٹھی کو وزارت توانائی میں ایڈیشنل سکریٹری بنایا گیا ہے۔