فیروزآباد:17فروری(یواین آئی) اترپردیش پولیس امتحان۔2024 میں فیروزآباد پولیس ٹیم نے سالور گینگ کے چار افراد کو فرضی دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ فیروزآباد تھانہ شمال پولیس ایس او جی اور سروس لانچ ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس بھرتی امتحان میں فرضی لوگوں کو امتحان دلانے والے سالور گروہ کے چاراراکین کو فرضی دستاویزات اور دیگر اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ جو 5لاکھ روپئے لے کر اصلی کے مقام پر فرضی امیدوار کو امتحان دلانے کا کام کرتے ہیں۔ ایس پی سٹی سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ ہفتہ کو ہونے والے پولیس بھرتی امتحان کے حوالے سے ضلع انتظامیہ پوری طرح سے مستعد تھا۔ پولیس کو سالور گروہ کے بارے میں جانکاری ملی تھی ۔جمعہ کی دیرات تھانہ شمال پولیس ایس او جی ٹیم اور سرویلانس ٹیم نے کرشن ویہار کالونی میں فورا چھاپہ مار کر کارواتئی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔