پیرس، 6 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے منگل کو پیرس اولمپک گیمز میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل کوارٹر فائنل مقابلے میں یوکرین کی اوکسانا لیواچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔آج یہاں ہوئے میچ میں پھوگاٹ نے لیواچ کو 7-5 سے شکست دی۔ ہندوستانی پہلوان اپنے تیسرے اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔فوگاٹ نے میچ کے پہلے پیریڈ میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔ دوسرے پیریڈ میں لیواچ نے زبردست واپسی کی لیکن فوگاٹ نے اپنے چیلنج کو برقرار رکھا اور یوکرینی پہلوان کو شکست دی۔ اس سے پہلے، فوگاٹ نے پری کوارٹر فائنل میں ٹوکیو اولمپک 2020 کی چیمپئن جاپان کے یوئی سوساکی کو شکست دی تھی۔اس سے قبل، فوگاٹ نے خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل راؤنڈ آف 16 ریسلنگ میچ میں ٹوکیو 2020 کی چیمپئن جاپان کی یوئی سوساکی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔پہلے پیریڈ کے بعد سوساکی نے میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ ونیش نے دوسرے پیریڈ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جاپانی پہلوان کو 3-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔چیمپ-ڈی-مارس ایرینا میں ہندوستانی پہلوان کا آج سیمی فائنل میں کیوبا کی یوسنلیس گزمین لوپیز یا لتھوانیا کی گابیجا ڈیلائٹ سے مقابلہ ہوگا۔