فرنچ اوپن: دیمتروف نے ہرکاز کو، سنر نے موٹیٹ کو شکست دی

0
9

پیرس، 03 جون (یو این آئی) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں بلغاریہ کے تجربہ کار گرگور دیمتروف نے پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز کو اور اٹلی کے یانک سینر نے فرانس کے کورینٹن ماؤٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں دمتروف نے ہرکاز کو 7-6 (5)، 6-4، 7-6 (3) سے شکست دی۔ یہ پہلا موقع ہے جب دیمتروف فرنچ اوپن کے آخری آٹھ میں پہنچے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں دیمتروف کا مقابلہ آسٹریلین اوپن چیمپئن یانک سنر سے ہوگا۔اطالوی ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کورینٹن موٹیٹ کو 2-6، 6-3، 6-2، 6-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سنر 2020 کے بعد پہلی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔