نئی دہلی10دسمبر : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے منگل کو دہلی کو غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن سے خالی کرنے کا حکم دیا۔ اس کے لیے انہوں نے 2 ماہ تک خصوصی مہم چلانے کو کہا ہے۔ ایل جی سکریٹریٹ نے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں قومی دارالحکومت میں رہنے والے غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کے خلاف ‘سخت کارروائی’ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایل جی سکریٹریٹ نے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر سے کہا ہے کہ وہ دو ماہ تک ایک خصوصی مہم شروع کریں، جس کے تحت دہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی نشاندہی کی جائے اور مقررہ وقت میں قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔