بھوپال:13ستمبر:عاشقانِ رسول اہل سنت والجماعت کمیٹی مدھیہ پردیش اورعلمائے اہل سنت کونسل بھوپال کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ جلسے کاانعقاد 15؍ستمبربروزاتوار فیس ریسٹورنٹ 80فٹ چوراہا،اشوکاگارڈن بھوپال میں رات نوبجے سے 11بجے تک منعقد کیاجائے گا، جس میں ابولعلی محمد اورنواز صاحب (پونا مہاراشٹر) خطاب فرمائیں گے، اس کے اگلے روز عید میلاد النبیؐ کاروایتی جلوس 16؍ستمبربروز پیر دوپہر دوبجے فیمس ریسٹورنٹ چوراہا، 80فٹ روڈ اشوکاگارڈن سے شروع ہوکرپربھات چوراہا، جنسی چوراہا، شبن چوراہا، جہانگیرآباد ہوتے ہوئے شام 6بجے للی ٹاکیز چوراہے پر پہنچ کر ملک میں امن وامان اور بھائی چارہ قائم رہنے کی خصوصی دعاکے ساتھ اختتام پذیرہوگا۔ جلوس میں سابق وزیراعلی دگوجئے سنگھ، کابینہ وزیر وشواس سارنگ، ایم ایل اے عارف مسعود اورعاطف عقیل کے ساتھ مذہبی علما ئے کرام کے شامل ہونے کے امکان ہیں۔ اس موقع پر جگہ جگہ اسٹیج بناکر جلوس کا استقبال بھی کیاجائے گا۔