بھوپال، 10 فروری: معروف ادیب و صحافی اور روزنامہ ’’ندیم‘‘ کے ایڈیٹر عارف عزیز پر مولانا نعمت اللہ ندوی کی مرتب نئی کتاب ’’عارف عزیز- مشاہیر و معاصرین کی نظر میں‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ 440 صفحات پر مشتمل اس کتاب کا مقدمہ پدم شری حکیم سید ظل الرحمن صاحب نے رقم کیا ہے۔ دوسرا تعارفی مضمون پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں عارف عزیز کی شخصیت و ادبی خدمات پر اہل قلم کے 95 مضامین 13 مشاہیر کی آراء اور 4 شعراء کے خراج تحسین کو نمائندگی ملی ہے۔ کتاب بعض منتخب تصاویر سے بھی مزین ہے جلد ہی اس کی رسم اجراء تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے۔