صدر مرمو کل ایودھیا میں رام للا کا درشن کریں گی
نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو کل اتر پردیش کے ایودھیا میں واقع رام مندر میں رام للا کے درشن اور پوجا کریں گی۔ صدر کے سیکرٹریٹ نے منگل کو ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر سب سے پہلے شری ہنومان گڑھی مندر جائیں گی اور آرتی میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد وہ بھگوان شری رام مندر اور کوبیر ٹیلا بھی جائیں گی۔ صدر سریو میں بھی پوجا اور آرتی میں شرکت کریں گی۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد صدر جمہوریہ کا ایودھیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔