بھوپال:18ستمبر:صدر جمہوریہ شریمتی دروپدی مرمو کا دیلی اہلیا بھائی ہولکر ہوائی اڈے پر گورنر مسٹرمنگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹرموہن یادو نے جذباتی خیرمقدم اور گلدستہ پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا ۔ صدر جمہوریہ شریمتی مرمو کا مرکزی وزیر مملکت شریمتی ساوتری ٹھاکر، رکن پارلیمنٹ مسٹروی ڈی شرما، وزیر شہری ترقیات اور رہائشات مسٹر کیلاش وجے ورگیہ، وزیر آبی وسائل مسٹر تلسی رام سلاوٹ، چیف سکریٹری شریمتی ویرا رانا، لیفٹیننٹ جنرل مسٹرگجیندر جوشی، ڈی جی پی مسٹرسدھیر سکسینہ، ڈیویزنل کمشنر آف پولس مسٹر دیپک سنگھ، کمشنر آف پولس اندور زون مسٹرراکیش گپتا، کلکٹر مسٹرآشیش سنگھ نے بھی گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ شریمتی مرمو دو روزہ مدھیہ پردیش دورے پر اندور پہنچیں۔
صدر جمہوریہ شریمتی مرمو کا ہوائی اڈے پر سابق لوک سبھا اسپیکر شریمتی سمترا مہاجن، شیڈیولڈ کاسٹ فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین مسٹرساون سونکر، ریاستی صفائی ملازمین کمیشن کے چیئرمین مسٹرپرتاپ کروسیا، مقامی ممبر پارلیمنٹ مسٹرشنکر لالوانی، میئر مسٹرپشیامترا بھارگوا ،ممبران اسمبلی مسٹر مہندر ہارڈیا، مسٹر رمیش مینڈولا، شریمتی مالنی گوڑ،مسٹر مدھو ورما، محترمہ اوشا ٹھاکر، مسٹرگولو شکلا، ضلع پنچایت صدر شریمتی رینا مالویہ ، مسٹر چنٹو ورما ، مسٹر گورو رندوے نے بھی استقبال کیا۔