نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعرات کو قوم سے خطاب کریں گی۔ صدر مملکت کا خطاب کل شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔ یہ خطاب آل انڈیا ریڈیو کے پورے قومی نیٹ ورک اور دوردرشن کے تمام چینلز پر ہندی اور پھر انگریزی ورژن میں نشر کیا جائے گا۔ دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں خطاب کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے بعد اسے دوردرشن کے علاقائی چینلوں کے ذریعہ علاقائی زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ آل انڈیا ریڈیو رات 9:30 بجے سے خطاب کا علاقائی زبان میں ورژن نشر کرے گا۔