دوحہ، 04 فروری (یو این آئی) شیرون وین رووینڈال نے ورلڈ ایکواٹکس چمپئن شپ میں خواتین کے 10 کلومیٹر اوپن واٹر سوئمنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ہفتے کے روز قطر کی راجدھانی دوحہ میں ریو 2016 میں اولمپک گولڈ اور ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ڈچ خاتون نے اسپین کی ماریہ ڈی والڈیس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ والڈیس کو چاندی جبکہ پرتگال کی انجلیکا آندرے کو کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔دو سال قبل بوڈاپیسٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد 30 سالہ وان رووینڈال کا یہ دوسرا عالمی خطاب ہے۔خواتین کے 5 کلومیٹر اوپن سوئمنگ مقابلے بدھ کو ہوں گے۔