شکیب الحسن کے ایکشن کی جانچ ہوگی

0
1

لندن، 5 نومبر (یو این آئی) کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کے لیے کھیلنے کے دوران امپائرز نے شکیب کے گیندبازی ایکشن کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب سے اپنے بولنگ ایکشن کی جانچ کرانے کے لئے کہا ہے۔اگرچہ شکیب کو کھیلنے سے نہیں روکا گیا تاہم معلوم ہوا ہے کہ شکیب کے ایکشن کی جانچ کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ یہ جانچ اگلے چند ہفتوں میں ہو سکتی ہے۔شکیب کے دو دہائیوں کے طویل کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن کسی بھی قسم کی جانچ پڑتال کا موضوع بن گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران شکیب نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں 447 میچوں میں 712 وکٹیں حاصل کیں جس میں 71 ٹیسٹ میچوں میں 246 وکٹیں شامل ہیں۔ستمبر میں ٹاونٹن میں سمرسیٹ کے خلاف ٹائٹل میچ میں 37 سالہ شکیب نے نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شکیب 2010-11 کے بعد پہلی بار کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں کے قومی ٹیم میں ہونے کے باعث ول جیکس اور ڈین لارنس جیسے دو اہم اسپنرز کی غیر موجودگی میں سرے کے ساتھ مختصر مدت کا معاہدہ کیا تھا۔