شریاس ائیر ممبئی کی رنجی ٹیم میں کھیلیں گے

0
4

ممبئی، 10 جنوری (یو این آئی) مڈل آرڈر بلے باز شریاس ائیر 12 جنوری سے آندھرا کے خلاف رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ممبئی کی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔ائیر کے پاس ڈومیسٹک میچ میں اپنی فارم واپس حاصل کرنے کا موقع ہے۔ ائیر کا جنوبی افریقہ کا دورہ مشکل رہا، جہاں انہوں نے 31، 6، 0 اور ناٹ آؤٹ چار رنز بنائے۔ ان کی خراب فارم کی وجہ سے انہیں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان کی ٹی20 ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔ اپنی فارم کو بہتر بنا کر، ایئر انگلینڈ کے خلاف 25 جنوری سے حیدرآباد میں شروع ہونے والے ہوم ٹیسٹ کے لئے دعویداری کرسکتے ہیں۔ ائیر نے اس سے قبل آخری بار ممبئی کے لیے 2018 میں رنجی ٹرافی میچ کھیلا تھا۔ سرفراز اور دوبے کی غیر موجودگی میں ائیر کی شمولیت ممبئی کی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے، کیونکہ سرفراز احمد آباد میں انگلینڈ لائنز کے خلاف 12-13 جنوری کو ہونے والے دو روزہ دورے کے کھیل کے لئے انڈیا اے اسکواڈ کا حصہ ہیں، جب کہ دوبے نے افغانستان سیریز کے لئے ہندوستان کی ٹی-20 ٹیم میں واپسی کی ہے۔ تیز گیندبازسلویسٹر ڈیسوزا اور اوپننگ بلے باز اموگھ بھٹکل کو ممبئی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ممبئی ٹیم: اجنکیا رہانے (کپتان)، شریاس ائیر، جئے بستا، بھوپین لالوانی، اموگھ بھٹکل، سوید پارکر، پرساد پوار (وکٹ کیپر)، ہاردک تومورے (وکٹ کیپر)، شمس ملانی، تنوش کوٹیان، اتھروا انکولیکر، موہت اوستھی، دھول کلکرنی، رایسٹن ڈائس اورسلویسٹر ڈیسوزا۔