بھوپال ۔15/ دسمبر ( پریس ریلیز) گذشتہ شام بھوپال کے لئے ادبی طور پر بہت خاص تھی ، موقع تھا گزشتہ 25 اگست کو انتقال کر گئے استاد شاعر اور شہنشاہِ رباعی جناب نور محمد یاس صاحب کی یاد میں منعقد صوبائی طرحی مشاعرے کا ۔ اس صوبائی طرحی مشاعرے کا انعقاد بھوپال کے بہت ہی فعال ادبی فیس بک گروپ شبستانِ ادب بھوپال کی جانب سے کیا گیا ۔ جس کے لئے گروپ کی جانب سے مرحوم یاس صاحب کے دو مصارع بطورِ مصرع طرح ، طبع آزمائی کے لئے دئے گئے تھے ۔
1- تم کس طرح بچوگے اندھیرے کے تیر سے ۔
2- عبارتوں کے علاوہ کتاب میں کیا ہے ۔
درج بالا مصارع پر شعراء کرام نے اپنے سخن سے وہ گلکاریاں کیں جو ہمیشہ یاد رہیں گی ۔مشاعرہ بے انتہا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ سبھی شعراء نے اپنی بہترین طرحی غزلیات سے مشاعرے کے وقار کو بلند کیا ۔ اس مشاعرے میں جن شعراء کرام نے شرکت کی اُن کے اسمائے گرامی حسبِ ذیل ہیں ۔فاروق انجم ۔ صدر ،اقبال منظر ۔ مہمانِ خصوصی ۔ کورواءی،عارف علی عارف ۔ بھوپال ،خالدہ صدیقی ۔ بھوپال ،قاضی ملک نوید ۔ کنوینر مشاعرہ ۔ عابد کاظمی بھوپال ،شعیب علی خان شاد ۔ ناظمِ مشاعرہ ۔حیدر نوگانوی ۔ نوگاؤں ،سرور حبیب بھوپال، شمیم حیات بھوپال،فرحان منظر بھوپال، نعمان غازی بھوپال ،اشفاق انصر بھوپال ،کملیش نور کولار، ایم ۔ آئی ۔ انصاف سرونج ،اے ۔ آر ۔ ساحل ۔ سیہور ، ستیش بیخود ۔ شجالپور ،اورنگزیب اعظم بھوپال،عمران اسیر بھوپال ،سید مبشر بھوپال ،انوراگ بھرت ودیشہ، شعراء کرام کے علاوہ سامعینِ کرام بڑی تعداد میں مشاعرے میں موجود رہے ۔ جن میں خصوصی طور پر ۔ جناب عبد العزیز سابق افسر الأطباء یونانی شفا خانہ ، نصرت علی خان ۔ محمد صدیق صاحب سابق ہیڈ کلرک میونسپل کارپوریشن بھوپال ۔صدیق بھائی ساکن اٹّا شجاع خاں ۔ فرحت علی خان ۔ محمد طاہر ٹیلر ماسٹر ۔ اسد علی خان آرا مشین مالک ۔ سید شارق احمد صاحبِ خانہ ۔ سید محمود علی الیکٹریشن ۔ سید رشاد محمود ۔ توحید میاں ۔سید تیمور ملک ۔ سید سجّاد علی ۔ سید محب ملک ۔ سید نبیل احمد ۔ سید وہاج ملک حسنین ۔ مشاعرے کی بہت ہی خوبصورت اور سدھی ہوئی نظامت کے فرائض شعیب علی شاد صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں انجام دئے جس کے لئے سبھی شرکا نے شعیب شاد صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ آخر قاضی ملک نوید نے تمام اہلِ مشاعرہ بشمولِ سامعین شکریہ ادا کیا ۔