شاہجہاں پور:17فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے تھانہ پرورا علاقے میں بینک سے قرض دلانے کا کام کرنے والے ایک نوجوان کی اس کے ہی گھر کے باہر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ ایس پی اشوک کمار مینا نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ پرور علاقے کے گاؤں تالکاپور میں رہنے والے راجویر(38) پڑوسی ضلع بدایوں علاقے میں لوگوں کو بینک سے قرض دلانے کا کام کرتا تھا اور یہ اپنے گھر سے روزنہ بدایوں آتاجاتا تھا۔ جمعہ کی دیر رات جب یہ واپس لوٹا تبھی گھر کے دروازے پر اس کی نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ مینا نے بتایا کہ متوفی کو تین گولیاں لگی ہیں۔ پولیس کو دیر رات قتل کی جانکاری ملتے ہی ایس پی پولیس فورس اور فورنسک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔