ممبئی 03 مارچ (یو این آئی) آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کی 109 رن کی کیریئر کی پہلی سنچری، مشیر خان کے 55 رن اور تنوش کوٹیان کی 74 رن کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے رنجی ٹرافی 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میچ کی پہلی اننگز میں نو وکٹ پر 353 رن بنائے کے ساتھ تمل ناڈو پر پہلی اننگز کی بنیاد پر 207 رن کی برتری حاصل کر کے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ اس سے قبل ممبئی کے تیز گیند بازوں شاردول ٹھاکر اور تشار دیش پانڈے نے تمل ناڈو کی مضبوط بلے بازی پر قہر برپا کردیا۔ ایک وقت تمل ناڈو صرف ایک رن پر چار وکٹ گنوا دیئے تھے اور ایسا لگتا تھا کہ وہ اپنی پہلی اننگز میں 100 رن تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔ اس کے بعد آل راؤنڈر واشنگٹن سندر اور وجے شنکر نے چھٹی وکٹ کے لیے 48 رن کی پارٹنر شپ بنا کرکے تمل ناڈو کو 100 سے آگے پہنچایا۔ وجے نے سب سے زیادہ 44 رن بنائے جبکہ سندر نے 138 گیندوں میں 43 رن بنائے۔ تمل ناڈو کی پہلی اننگز 64.1 اوور میں 146 رن پر سمٹ گئی۔ ممبئی کی جانب سے تشار نے 24 رن کے عوض 3، مشیر خان، تنوش کوٹیان اور شاردول نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ممبئی کی شروعات بھی بہت خراب رہی۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کلدیپ سین نے پرتھوی شا کو دوسرے اوور میں صرف پانچ رن پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔اس کی 45 کے اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ کپتان سائی کشور نے بھوپین لالوانی کو 15 رن پر آؤٹ کیا۔ ایسے وقت میں مشیر خان نے 55 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ موہت اوستھی دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اجنکیا رہانے 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، شریاس آئر تین رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک تامورے 35 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، شمس ملانی صفر پر آؤٹ ہوئے۔شاردول ٹھاکر نے 105 گیندوں میں 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 109 رن بنائے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ممبئی نے نو وکٹ پر 353 رن بنا لیے تھے اور تنوش کوٹیان 74 ناٹ آؤٹ اور تشار دیش پانڈے 17 رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ تمل ناڈو کی جانب سے سائی کشور نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ سین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سندیپ واریئر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔