کلکتہ14مئی (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا ہے کہ بنگال میں بہر صورت شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جائے گا اور کوئی بھی طاقت اس کو نافذ ہونے سے نہیں روک سکتا ہے۔امیت شاہ نے ترنمول کانگریس پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے اپنی زندگی میں کبھی 50 کروڑ روپے دیکھے ہیں؟ مگر ممتا بنرجی کی حکومت کے ایک وزیر کے گھر سے 50کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر میں سے کوئی نوکریوں کے بدلے پیسے لیے ہیں، کچھ گائے کی اسمگلنگ کیس میں جیل گئے ہیں، کچھ کوئلے کی اسمگلنگ کے کیسوں میں ہے۔پورے بنگال میں غربت۔ مودی جی کی قیادت میں پورا ہندوستان آگے بڑھ گیا ہے۔ اتنا پانی ہونے کے باوجود بنگال پیچھے رہ گیا ہے۔ مودی جی نے ملک کو محفوظ کیا ہے۔ اور ممتادی نے بنگال میں صرف دراندازی، روپے لوٹے ہیں، کرپشن کی ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں 30سیٹیں جیتے گی اور بی جے پی چار سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔امیت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں دراندازی اور بدعنوانی دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔امیت شاہ نے انوبرت منڈل کے نام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ انہیں جیل میں کیوں رکھا گیا ہے ۔کیا کوئلہ اسمگلنگ، گائے اسمگلنگ اور اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ملوث ہونے والوں کے خلاف کیا کرنا چاہیے۔ کرپشن میں ملوث کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ سب کو جیل جانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔یہاں سنڈیکیٹس کا راج ہے، اقربا پروری کا راج ہے۔ اسے بند کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ کیا ممتادی انہیں روک سکتی ہیں۔یہ صرف مودی ہی کرسکتے ہیں۔امت شاہ نے کہا، ملک کے پاس سی اے اے کو روکنے کی طاقت نہیں ہے۔