سیکورٹی فورسز نےڈوڈہ انکاؤنٹرمیں 3پاکستانی دہشت گردوں کوکیاہلاک

0
12

سری نگر26جون: : جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بدھ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری انکاؤنٹر میں ۳ پاکستانی دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ انکاؤنٹر ضلع کے گندوہ علاقے کے بجد گاؤں میں صبح تقریباً 9.50 بجے شروع ہوا۔ ایک افسر نے بتایا، ’’گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں انٹلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز چھپے ہوئے دہشت گردوں کے قریب پہنچے تو انہوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ افسر نے بتایا کہ جاری آپریشن میں تین پاکستانی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ تصادم کے مقام سے امریکی ساختہ M4 کاربائن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ پولیس نے بدھ کی صبح جب تلاشی مہم شروع کی تو انہیں تین دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا اور کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو مار گرایا۔