بھوپال:18؍دسمبر:(پریس ریلیز)راجدھانی بھوپال واقع قازق کیمپ واقع مدرسہ عائشہ للبنات نزد مسجد ننھی بی کے بچوں نے گزشتہ دنوںسیرت النبی کے مسابقے میں حصہ لیا تھا اس کا فائنل مقابلہ 15 دسمبربروز اتوار بمقام دارالقران مسجد انور خانو گاؤں بھوپال میں منعقد ہواتھا۔ الحمدللہ مدرسہ عائشہ للبنات کی ایک ہونہار بچی جس کا نام لائبہ بنت ڈاکٹر عتیق الرحمن ایم بی بی ایس ہے، نے انعام اول حاصل کیا اور مدرسے کا استاد کا اور والدین کا نام روشن کیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس بچی کی طرح ا اس بچی کی طرح دیگر تمام بچے اور بچیاں ترقی کریں اور مستقبل میں والدین اوراساتذہ کا نام روشن کریں۔واضح رہے بچیوں کی تیاریوں میں مدرسے کے ناظم مولانا نعمت اللہ ندوی (استاد حدیث دارالعلوم علامہ عبدالحئی حسنی ندوی جنسی جہانگیر آباد)اور مدرسے کے مہتمم قاری امیر اللہ اور نائب مہتمم مولانا حافظ عمران ندوی نے قابل ستائش محنت کی۔غورطلب ہے کہ مدرسہ عائشہ للبنات کی اٹھ بچیاں حافظ قران ہونے جا رہی ہیں ان میں سے پانچ بچیاں حافظ قران ہو چکی ہیں، انشاءاللہ 19 دسمبر بروز جمعرات صبح نو بجے ایک بچی کاان شاءاللہ تکمیل قرآن ہوگا۔