بھوپال:12؍جون :وشو بھرشٹاچار نرودھک پریشد اور wac واک گلوبل ہیومن رائٹس فاونڈیشن نے ٩ جون ٢٠٢٤ کو ہوٹل ساوتھ ایونیو اندور مدھیہ پردیش میں سماجی کارکن عابد حسین کو شری اٹل سیوا رتن سمان سے نوازا گیا۔اس موقع پر تنظیم کے بانی ڈاکٹر وجے ڈی بجاج اور ڈاکٹر جیوتی وجے بجاج نے عابد حسین کو منعقد ایک عظیم الشان پروگرام میں مدعو کرکے ان کو اعزاز سے نوازا گیا اس کے علاوہ ملک کے مختلف میدانوں میں خدمات انجام دینے والوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔پروگرام کا آغاز شمع روشن اور قومی گیت سے ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ڈایریکٹر مدھیہ پردیش الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ کارپوریشن شیطان سنگھ پال ، صدر انٹر نیشنل پولیس فورم انٹر گورنمنٹ ارگنائزیشن یو ایس اے اینڈ یونائیٹیڈ نیشنس ڈاکٹر جسبیر سنگھ ، کاٹھ منڈو نیپال سے فلم ساز و ہدایت کار ڈی آر اپادھیائے ، سی ایم ڈی مدھانی فاونڈیشن اینڈ انٹر ٹین منٹ ڈاکٹر نکیش تارا چند جین مدھانی ، ممبئ ہائی کورٹ کے وکیل چندر شیکھر شرما، سآبق ایم پی رانچی برج موہن رام کے سآتھ ہی بالی ووڈ کے مشہور اداکار وندو دارا سنگھ ، رنجیت و شرد یادو و دیکر معززین کی موجودگی میں اس تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔
واضح ہوکہ تنظیم کے بانی ڈاکٹر وجے ڈی بجآج و ڈاکٹر جیوتی بجاج نے سید عابد حسین کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عابد حسین جیسے خدمت گاروں سے لوگوں کو سبق لینا چاہئے آج جب دنیا مصروف ترین دور سے گزر رہی ہے ایسے میں عابد حسین غیر ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن لانے اور ان کے لوگوں سے ملانے کا ایک لائق ستائش کام کررہے ہیں ان کی خدمات کے صلہ میں ان کو اعزاز دیکر بہت فخر ہورہاہے اس موقع پر عابد حسین نے ڈاکٹر وجے بجاج ، ڈاکٹر جیوتی بجاج سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔