بھوپال، 17 فروری (رپورٹر) ضلع میں نیشنل ہائی وے 52 پر مکسی کے قریب ہفتہ کی صبح ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ چار لوگ زخمی ہو گئے، جنہیں پولیس نے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔