رودرپور/نینی تال، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے لیجنڈری بلے باز سچن تندولکر نے جمعرات کو اتراکھنڈ کے دورہ پر پہنچے اور پنت نگر انڈسٹریل اسٹیٹ (سڈکل) میں ایک نجی کمپنی کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تجربہ کار کرکٹر چارٹرڈ طیارے میں پنت نگر ایئرپورٹ پہنچے۔ سولر پاور پلانٹ کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔یہاں سے وہ پنت نگر سڈکول پہنچے اور سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پلانٹ 10 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد سچن جم کاربیٹ کی سیر پر گئے اور وہاں جنگلی جانوروں کو دیکھا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ جمعہ کو مشہور کینچی دھام جائیں گے۔ سچن کی اہلیہ انجلی تندولکر ان کے ساتھ نہیں آ سکیں۔