لکھنؤ، 05 مارچ (یو این آئی) کانپور کی سپنا کشیپ کو 7 سے 12 مارچ تک ہاتھرس میں ہونے والی 52 ویں قومی سینئر خواتین ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے اتر پردیش کی سینئر خواتین ٹیم کی کپتان اعلان کیا گیا ہے، جب کہ نائب کپتان گورکھپور کی آرتی یادو ہوں گی۔ کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں منعقدہ کیمپ کے اختتام کے بعد اتر پردیش ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر آنندیشور پانڈے نے ٹیم کا اعلان کیا۔ پانڈے نے بتایا کہ اس چمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن میں اتر پردیش کی ٹیم نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ اس بار ٹیم میں 7 بین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں نے کیمپ میں سخت محنت کی اور نیشنل چیمپئن شپ میں اپنی بہتر کارکردگی کے لیے پراعتماد ہیں۔