میلبورن، 20 جنوری (یو این آئی) یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے پیر کو روس کی ویرونیکا کدرمیٹووا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں سویتولینا نے کدرمیٹووا کو سیدھے سیٹوں میں 6-4، 6-1 سے شکست دی۔ وہ تیسری بار کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے باعث سویتولینا نے میچ جیتنے کے بعد کدرمیٹووا سے ہاتھ نہیں ملایا۔ سویتولینا کا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں ایلینا رائباکینا اور میڈیسن کیز کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح سے ہوگا۔