نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سوم دیو دیو برمن کو ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔سال 2008 میں سوم دیو برمن ہندوستان کے ایک قابل ذکر سنگلز ٹینس کھلاڑی رہے۔ سترہ سال کی عمر میں، سوم دیو نے 2002 میں فیوچرز ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔ اپنے ابتدائی دور میں ان کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک سال 2004 میں تھی جب سوم نے کولکتہ ایف2 چیمپئن شپ جیتی۔ اس چیمپئن شپ میں اپنی جیت کے بعد، ٹینس کے خواہشمند کھلاڑی نے 666 کی عالمی درجہ بندی حاصل کی۔ سوم دیو دیوبرمن 13 فروری 1985 کو گوہاٹی، آسام، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پروانجن دیوبرمن ایک ریٹائرڈ انکم ٹیکس کمشنر ہیں۔ دیوبرمن کا خاندان تریپورہ کے شاہی خاندانوں میں سے ایک ہے۔ دیوبرمن نے بہت چھوٹی عمر سے ہی ٹینس کھیلنا شروع کر دیا تھا۔جب سوم دیو 4 ماہ کے تھے تو ان کا خاندان کلکتہ منتقل ہو گیا تھا اور وہ 8 سال کی عمر تک وہیں رہے۔ اپنے والد کے ٹرانسفر کی وجہ سے وہ چنئی بھی گئے۔اس ٹینس کھلاڑی نے چنئی میں پرورش کے دوران 9 سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کردیاتھا۔